Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے میں سنجیدگی نہیں اس لئے مذاکرات سے بھاگ رہا ہے: یاسین ملک

بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے میں سنجیدگی نہیں اس لئے مذاکرات سے بھاگ رہا ہے: یاسین ملک
August 22, 2015
سرینگر (92نیوز) حریت رہنما یاسین ملک نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعات کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری قیادت کو شامل کئے بغیر مذاکرات کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ مسئلہ کشمیر میں کشمیری عوام بنیادی فریق ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت نے مذاکرات میں کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ نہیں اس لئے مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔