Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت مختلف ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کر رہا ہے ، فرخ حبیب

بھارت مختلف ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کر رہا ہے ، فرخ حبیب
August 3, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے بھارت مختلف ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کر رہا ہے۔

وزیر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا دینی اور معاشرتی سطح پر علماء کا عوام سے براہ راست رابطہ رہتا ہے۔ ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کیلئے علماء کرام عوام کو آگاہی دیں۔ ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

 فرخ حبیب نے کہا ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے۔ بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیغام پاکستان پر 1800 سے زائد علماء اور مفتیان کے دستخط موجود ہیں۔ ہمارا آئین تمام لوگوں کو آزادی رائے کا حق دیتا ہے ۔ آئین کے تحت بنیادی حقوق کا نفاذ بہت اہم ذمہ داری ہے۔ پاکستان کا نہ صرف اس خطے میں بلکہ پوری دنیا میں اہم کردار ہے ۔

 وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب بولے افغانستان کے مسئلے پر پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا۔ ہم امن کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کسی بھی قسم کے انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ وزیر اعظم عمران خان کا اس حوالے سے دو ٹوک موقف ہے۔ آپسی اختلافات کے ذریعے دشمن ہمارے خلاف سازش کرتا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔