Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت : لوک سبھا اورراجیہ سبھا  کے اجلاس ہنگاموں کی نذر ہوگئے

بھارت : لوک سبھا اورراجیہ سبھا  کے اجلاس ہنگاموں کی نذر ہوگئے
December 9, 2016

 نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں کرنسی نوٹوں کی منسوخی کی بنا پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اجلاس اپوزیشن ارکان کے ہنگامے اور احتجاج کے باعث ملتوی ہو گئے۔ ادھربھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نےکرنسی نوٹوں کی منسوخی کو ملکی تاریخ کا سب سے برا گھپلا قراردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق جمعہ کے دن بھی لوک سبھا کا اجلاس ہنگامہ آرائی کا شکار رہا اور اپوزیشن کے مسلسل احتجاج کی بنا پر اجلاس چودہ دسمبرتک  ملتوی کردیا گیا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ حکومت انہیں ایوان میں بات کرنے سے روک رہی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ انہیں بولنے دیا گیا تو حقیقت سامنے آجائے گی اور لوگوں کو معلوم ہوجائے گا کہ کرنسی نوٹ کس کو فائدہ پہنچانے کیلئے منسوخ کئے گئے۔ راہول گاندھی نے کہا وزیر اعظم مودی  پورے ملک میں نوٹوں کی منسوخی پر تقریریں کرتے پھر رہے ہیں لیکن ایوان میں آنا گوارا نہیں کررہے۔ حکومت نے پہلے کالے دھن کی بات کی، پھر جعلی نوٹوں اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کی بات کی۔ اب وہ 'کیش لیس' اکانومی کی بات کر رہے ہیں۔