Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت : شادی میں سلامی کیلے نقدی کی بجائے چیک، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ بھی قابل استعمال

بھارت : شادی میں سلامی کیلے نقدی کی بجائے چیک، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ بھی قابل استعمال
December 18, 2016

 سورت(ویب ڈٰیسک)بھارت میں کرنسی بحران نےعوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے  شادی ہو یا مرگ  ایسے میں ایک مسلمان خاندان نے بچوں کی شادی پر سلامی  وصول کرنے کا  اچھوتا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

تفصیلات کےمطابق جیب میں سلامی کیلئے پانچ سو ہزار کا نوٹ نہیں تو کیا ہوا چیک دیدیں ، کام چل جائے گا  کریڈٹ اور ڈیبٹ  کارڈ بھی قابل قبول ہے ، بھارتی شہر سورت کے مسلمان خاندان کو  بچوں کی شادی کرنا تھی اور رشتہ دار پریشان تھے کہ جیب میں نئے اور بڑے نوٹ نہیں تو دولہا دولہن کو سلامی میں کیا دیں ، اہلخانہ  نے  مسئلے کاایسا انوکھا ڈیجیٹل حل نکالا کہ سب حیران رہ گئے ۔ دولہا دولہن کے اہلخانہ  نے  رشتہ داروں سے کہا کہ نقد ی نہیں تو کوئی مضائقہ نہیں  سلامی میں چیک سے بھی کام چل جائیگا ۔ اسی پر بس نہیں بلکہ گھر والوں نے توڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈ کے ذریعے سلامی لینے کیلئے سویب مشین کا اہتمام کر رکھا تھا۔

دولہا سید رفیع الدین  اور دلہن آفرین نے کرنسی نوٹوں کی بجائے ای اکانومی رائج کرنے کے مودی تحریک کی حمایت کی کہتے ہیں انہوں نے کرنسی بحران کو  سر پر سوار نہیں ہونے دیا۔ رفیع اورآفرین زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کی خوشی میں بحران کو سنجیدہ نہیں  لیتے  تو دوسروں کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے ۔بلکہ ان کیلئے نیک تمناؤں کااظہار ہی کرنا چاہئے ۔