Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں مگر کوئی شرط قبول نہیں: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید

بھارت سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں مگر کوئی شرط قبول نہیں: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید
August 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن کوئی شرط قبول نہیں۔ پاکستان دہلی کی مرضی سے اپنے مہمان نہیں بلائے گا۔ لوک ورثہ اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ پہلے بھی بھارت مذاکرات سے انکاری تھا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی مرضی سے اپنے مہمانوں کا تعین نہیں کرے گا۔ بھارت کشمیری عوام کے حقوق غصب کر رہا ہے اور اب وہ ان سے کھانا کھانے کا حق بھی چھین رہا ہے۔ بھارت سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن کوئی شرط قبول نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرم اور سیاست کو الگ الگ دیکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس لانا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم بھی واپس آئے اور ہم پر تنقید کر کے ہماری اصلاح کرے۔