Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت سے تربیت یافتہ دو دہشتگردوں سمیت تین ملزم گرفتار، دو درجن سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف

بھارت سے تربیت یافتہ دو دہشتگردوں سمیت تین ملزم گرفتار، دو درجن سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف
October 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی سے محکمہ انسداد دہشت گردی نے بھارت سے تربیت یافتہ دو دہشت گردوں سمیت تین ملزم گرفتار کر لئے۔ گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی دو درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایس پی سی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹارگٹ کلنگز اور لینڈ گریبنگ میں ملوث تین ملزموں کی گرفتاری ظاہر کی ہے۔ جنید شیخ کے مطابق گرفتار ملزموں مین شامل کامران اور یامین قریشی بھارت سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اجرتی قاتل ہیں اور دو درجن سے زائد افراد کے قتل اور ٹارگٹ کلرز کی معاونت کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کے قبضے سے دو رائفلز اور ایک پستول برآمد کیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تفتیش بھی جاری ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔