Sunday, September 15, 2024

بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عزت اور وقار پر سودے بازی نہیں کرینگے: آرمی چیف کا لندن میں عشائیہ سے خطاب

بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عزت اور وقار پر سودے بازی نہیں کرینگے: آرمی چیف کا لندن میں عشائیہ سے خطاب
October 1, 2015
لندن (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن عزت اور وقار پر سودے بازی نہیں کریں گے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں معاشی ترقی لائے گا۔ افغانستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ سپہ سالار نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے ملک میں مایوسی کی کیفیت تھی لیکن ضرب عضب کی وجہ سے پاکستان میں سکون ہوا ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں امن بحال کرا دیا ہے۔ دہشت گردی اور تخریب کاری کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے ملک میں استحکام بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔