بھارت سمیت جہاں سے سستی اشیاءملیں گی امپورٹ کرینگے: وزیرتجارت
لاہور (92نیوز) وزیر تجارت خرم دستگیرخان کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل اور کارپٹ انڈسٹری کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلے نئی پالیسیاں مرتب کر لی گئی ہیں۔
لاہور میں قالینوں کی چار روزہ سالانہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرتجارت کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے بھارت سمیت جہاں سے سستی اشیاءملیں گی انہیں امپورٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور قالینوں کی ایکسپورٹ میں کبھی بھارت اور بنگلہ دیش ہمارے پیچھے تھے لیکن آج آگے نکل گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستانی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ مقامی ہوٹل میں لگائی گئی قالینوں کی نمائش میں مختلف کمپنیوں کے دیدہ زیب قالینوں کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔