Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت سری لنکن کرکٹرز کو دورہ پاکستان پر دھمکا رہا ہے ، فوادچوہدری

بھارت سری لنکن کرکٹرز کو دورہ پاکستان پر دھمکا رہا ہے ، فوادچوہدری
September 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں کرکٹ کے کرتا دھرتا سری لنکن کرکٹرز کو دورہ پاکستان پر آئی پی ایل سے فارغ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی جانب سے خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے ، سپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے اگر ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کربلا ہمیشہ بپا رہتا ہے صرف میدان بدلتے ہیں ، رسم حسینیؓ باطل کے خاتمے تک جاری رہے گی ، آج کشمیر کربلا ہے فلسطین کربلا ہے حسین ؑکو ماننے والے سربکف ہیں اور ہمیشہ حق ہی باطل کو زیر کرتا ہے۔ انشاءاللہ