Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت : رکن اسمبلی سپیکر کا گرز لے کر دوڑ گیا

بھارت :  رکن اسمبلی سپیکر کا گرز لے کر دوڑ گیا
December 20, 2016

 نئی دہلی (92نیوز)بھارت میں جمہوریت کے نگہبانوں نے  ہی اس کی عزت خاک میں ملادی، تری پورہ اسمبلی میں اس وقت  ارکان ہکا بکا  رہ گئے جب اپوزیشن  کے ایک رکن نے سپیکر کے ڈائس پر پڑا گرز اٹھا کر باہر کی جانب دوڑ لگادی ،،کیمروں کی آنکھ میں یہ شرمناک  منظر محفوظ ہوا تو بھارتی جمہوریت کی خوب جگ ہنسائی ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست تری پورہ کی صوبائی اسمبلی میں معمول کی کارروائی  کے دوران اچانک ایسا غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس نے  نہ صرف اسمبلی میں بیٹھے ارکان  بلکہ ٹی وی پر یہ ڈرامہ دیکھنے والے ہر شخص کو اپنا سر پکڑے  پر مجبور کردیا۔ ۔ہوا یہ کہ اپوزیشن جماعت ترنمول کانگریس کے ایک سینئر رکن  سدیپ رائے برمن  حکومتی کارکردگی پر اتنا برہم  ہوئے کہ انہوں نے بار بار بولنا چاہا ،سپیکر کی جانب سے شٹ اپ کال پر سدیپ رائے برہم ہوگئے اور انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ فوری اسپیکر کی ڈائس کے پاس پہنچے اور وہاں پڑا گرز اٹھا کر اسمبلی سے باہر دوڑ لگادی۔ سدیپ کی اس حرکت  پر خود ان کی پارٹی کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہےجبکہ اسپیکر کو مجبوراً اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔