Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت : دس ریاستوں میں شدید خشک سالی سے حالات سنگین ہوگئے،مہاراشٹرمیں دفعہ 144نافذ

بھارت : دس ریاستوں میں شدید خشک سالی سے حالات سنگین ہوگئے،مہاراشٹرمیں دفعہ 144نافذ
April 9, 2016
ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کی دس ریاستوں میں شدید خشک سالی سے حالات سنگین ہو گئے لوگ پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر نے لگےمہاراشٹر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے جبکہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کے میچوں میں پچ کے لئے پانی نہیں دے سکتے،۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کی ریاستوں مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، بہار، اڑیسہ، کرناٹک، چھتیس گڑھ، تامل ناڈو، راجستھان، جھاڑ کھنڈ،آسام،میں شدید خشک سالی کے باعث صورت حال سنگین ہو گئی، شہری پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، پانی پر لڑائی جھگڑوں کی نوبت آ چکی ہے کئی دیہات میں مسلح افرادگھاٹ کی حفاظت کر رہے ہیں تاکہ دوسرے گائوں والے پانی بھر کر نہ لے جائیں۔ مدھیہ پردیش کے علاقہ چھتر پور میں لوگ دور دراز پہاڑی علاقوں سے گزر کر پانی بھرنے جا رہے ہیں پانی بھرنے کے لئے اسکولوں کے اوقات تک تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں ٹینکروں کے ذریعے حکومت پانی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بھارت میں پانی کے حوالے سے صورتحال اس قدر گھمبیر ہوچکی ہے  کہ ہندؤوں کا مقدس مقام رام کھنڈ  میں موجود دریا گوداوری کا پانی بھی خشک ہوچکا ہے اس مقام پر ہزاروں ہندو یاتری  اشنان کے لیے آتے ہیں یہ دریا  ایک سو انتالیس برسوں میں پہلی بار خشک ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں انڈین پریمئر لیگ کے میچز ہونا ہیں لیکن وزیراعلیٰ مہاراشٹر نے کہا ہے کہ کرکٹ  پچ کے لئے پانی مہیا نہیں کر سکتے اگر آئی پی ایل کو باہر منتقل کرنا ہے تو کردیں۔ کانگریس مودی حکومت کے انتخابی نعرے ’’ اچھے دن آنے والے ہیں‘‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔