Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت دریائے چناب کا رخ موڑنے لگا‘ 92نیوز نے سازش پکڑ لی

بھارت دریائے چناب کا رخ موڑنے لگا‘ 92نیوز نے سازش پکڑ لی
May 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان کو بنجر بنانے کی بھارتی سازش بے نقاب۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دریائے چناب کا رخ دریائے بیاس کی جانب موڑنے کے احکامات جاری کر دیے۔ پاکستان پر آبی جارحیت کا وار کر دو۔ یہ سازش ہے بھارتی سرکار کی جو گزشتہ ماہ دہلی میں تیار کی گئی۔ 92 نیوز نے بھارتی آبی جارحیت کا منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ نیودہلی وزارت پانی میں ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت خوفناک خشک سالی کا شکار ہے قحط پڑ سکتا ہے۔ وزیر اعظم مودی کا حکم ہے کہ دریائے چناب کا رخ موڑ کر پانی دریائے بیاس میں ڈالا جائے اور مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہماچل پردیش میں دریائے چناب پر زیرتعمیر متنازعہ ڈیم جسپا کی تعمیر جنگی بنیادوں پر مکمل کی جائے۔ بھارت پاکستان دشمنی میں اتنا آگے نکل گیا کہ ہماچل پردیش کے گورنر کے خط کو بھی نظرانداز کر دیا جس میں وارننگ دی گئی تھی کہ جسپا ڈیم زلزلے کی انتہائی خطرناک فالٹ لائن پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ بھارتی سرکار کا یہ قدم سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی تو ہے ہی لیکن اگر یہ گھناونی سازش کامیاب ہو گئی تو دریائے چناب مرالہ سے لے کر تریموں تک خشک ہو جائے گا اور پنجاب کی زمینوں میں لہلاتی فصلوں کی بجاے دھول اڑے گی۔ 92 نیوز جب معاملہ انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ کے علم میں لایا تو یوں گویا ہوئے کہ سند طاس معاہدے کے تحت بھارت ایسا نہیں کر سکتا۔ فی الحال معاملہ ان کے علم میں نہیں۔ تحقیقات کرکے اقدام کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔