Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت خطے میں گھناؤنا کھیل کھیل کر امن خطرے میں ڈال رہا ہے : ترجمان دفتر خارجہ

بھارت خطے میں گھناؤنا کھیل کھیل کر امن خطرے میں ڈال رہا ہے : ترجمان دفتر خارجہ
July 20, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں ریاستی کنٹرول لائن پر عالمی اور افغان سرزمین سے پاکستان اور سی پیک کیخلاف علاقائی دہشتگردی ،ہے ۔ بھارت خطے میں گھناﺅنا کھیل کھیل کر امن خطرے میں ڈال رہا ہےایسا کہا ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں

تفصیلات کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا گیاکہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت کے نتیجے میں مزید 9کشمیری شہید،138زخمی اور 54گرفتار ہوئے ہیں ۔کنٹرول لائن پر رواں سال فائر بندی کی 594 خلاف ورزیاں، 21شہید اور 30زخمی،گزشتہ روز نکیال، سبز کوٹ اور ٹانڈر سیکٹرز میں بھارتی جارحیت جاری رہی ۔  بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشن دفتر خارجہ طلب کرکےپاکستان نے اپنا شدید شدید احتجاج کیا جبکہ  احتجاجی مراسلہ سپرد بھی کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں بھارت نے علاقائی امن خطے میں ڈال دیا ۔۔

بھارت کے پاکستان پردراندازی کے الزامات کے مکرو ہ پروپیگنڈے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کرکے درانداز ظاہر کیا جاتا ہے۔۔ 

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت،پاکستان اور سی پیک کیخلاف افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے۔ بھارتی ایجنسی  را“ پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہ اور سی پیک کیخلاف خصوصی سیل رکھتی ہےکالعدم جماعت الاحرار بھارتی آلہ کار ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ انسداد دہشتگردی کی کاوشوں کی دنیا معترف ہے،،،امریکی سینیٹرز دور ہ پاکستان کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کر چکے،،، پاکستان آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کی واضح پالیسی پر کاربند ہے۔۔۔ کیمرہ مین عمران چوھدری کیساتھ فیصل رضا خان ، 92نیوز۔۔اسلام آباد