Saturday, July 27, 2024

بھارت جہد آزادی روکنے کیلئے کشمیر میں نئے ملٹری کیمپ بنانے لگا

بھارت  جہد آزادی روکنے کیلئے کشمیر میں نئے ملٹری کیمپ بنانے لگا
September 30, 2018
سرینگر( 92 نیوز ) مودی سرکار نے کشمیر میں خونی کھیل مزید کھیلنے کا منصوبہ   بنا لیا ، بھارت جہد آزادی روکنے کیلئے کشمیر میں نئے ملڑی کیمپ بنانے لگا ۔ ضلع کلگام میں نئے ملٹری  کیمپ  کیخلاف سیکڑوں کشمیریوں نے احتجاج کیا ، قابض فوج کا مظاہرین پربدترین تشدد،درجنوں کشمیری زخمی  ہو گئے  ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے وادی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کردیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تھم نہ سکی  ، گھر گھر تلاشی  کے دوران نہتے نوجوانوں کو شہید کیا جاتا  ہے ،  احتجاج کیلئے کشمیری سڑکوں پر آئیں تو گولیاں برسا دی جاتی ہیں ۔ ضلع کلگام میں بھارت اپنا نیا بیس کیمپ بنا رہا ہے جس کے خلاف آواز اٹھاتے سیکڑوں کشمیری باہر نکل آئے جس پر قابض فوج آپے سے باہر ہوگئی۔ نہتے مظاہرین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، گولیاں پیلٹس اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹریس نے مقبوضہ وادی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، انھوں نے خطے میں امن کیلئے اس مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا ہے ۔ راجوڑی میں نفسیاتی مسائل کے شکار ایک اور اہلکار نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا ، جس کے بعد جنوری 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 411ہوگئی ہے ۔