بھارت: جنسی تشدد سے پریشان خواتین کے لیے گلابی رکشہ سروس کا آغاز
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں سفر کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات سے تنگ آکر خواتین نے ہی عورتوں کے لیے مخصوص گلابی رنگ کی رکشہ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
ان مخصوص رکشوں کی خواتین ڈرائیور گلابی رنگ کی ہی شرٹ اور پتلون پہنے ہوئے ہیں۔ خواتین کی رکشہ سروس سے مستفید ہونے والی عورتوں کا کہنا ہے کہ گلابی رکشہ سروس سے وہ سفر کے دوران اب پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کررہی ہیں۔
دوسری جانب توقع کی جا رہی ہے کہ گلابی رکشہ سروس کے استعمال سے بھارت میں خواتین کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات میں کمی آئے گی۔ بھارت خواتین کے لیے سفر کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا خطرناک ترین ملک ہے۔