Friday, August 12, 2022

بھارت: تیل کے کنوئیں میں آگ بھڑک اٹھی، آٹھ افراد زخمی، آگ گیس لیکج کے باعث لگی

بھارت: تیل کے کنوئیں میں آگ بھڑک اٹھی، آٹھ افراد زخمی، آگ گیس لیکج کے باعث لگی
سورات (ویب ڈیسک) بھارت میں گیس اور تیل کے کنوئیں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ بھارت کے مغربی شہر سورات میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد کنوئیں میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی اور آگ کے شعلے آسمان کی طرف بلند ہونے لگے۔ آگ لگنے سے وہاں موجود آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم واقعے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ آئل اینڈ گیس کارپوریشن اور دیگر کمپنیوں کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ بھارتی حکام کے مطابق گیس پائپ لائن میں لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس سے آگ لگ گئی۔