Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان نامکمل ہے : سراج الحق

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان نامکمل ہے : سراج الحق
August 15, 2016
مظفرآباد (92نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم روا رکھے جا رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب بھارت کے اندر ایک اور پاکستان بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو کچل نہیں سکتا۔ کشمیری نوجوانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ مظفر آباد میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا سری نگر کے جوانوں نے پاکستان کا یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا اور کرفیو کے باوجود پاکستانی پرچم لہرائے۔ سراج الحق نے کہا مودی نے گجرات کے مسلمانوں کا قتل عام کیا اور دنیا بھر میں قاتل کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سراج الحق نے کہا انشااللہ نہ صرف کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا بلکہ بھارت کے اندر بھی پاکستان بنے گا۔ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔ کشمیری عوام نے تحریک آزادی کے چراغ کو اپنے خون سے روشن رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کشمیر کی آزادی تک پاکستان نامکمل رہے گا۔