Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی کا پول کھلنے پر  جعلسازی اور ڈھٹائی پر اتر آیا

بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی کا پول کھلنے پر  جعلسازی اور ڈھٹائی پر اتر آیا
July 28, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان  لائن آف کنٹرول پر گرائے گئے بھارتی ڈرون سے فرانزک شواہد سامنے لایا تو مکار بھارت دہشتگردوں کی جعلی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آیا  کراچی اور بلوچستان میں بدامنی کی آگ بھڑکانے کے بعد کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرنے والا بھارت دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے آئے روز ڈرامے رچانے کا عادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کراچی اور بلوچستان میں بدامنی کی آگ بھڑکانے میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف ٹھوس شواہد دنیا کے سامنے پیش کئے تو بھارت  نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی شروع کر دی، بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کرکے کئی معصوم پاکستانیوں کا خون بہایا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو ثبوت اور شواہد پیش کئے تو بھارت نے جاسوس ڈرون کے ذریعے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی شروع کردی پاک فوج نے ڈرون مار گرایا تو ڈرون کی ملکیت سے ہی مکر گئے۔ دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بھارتی پنجاب میں دہشتگردی کے واقعہ کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا گیا پاکستان نے بھارتی ڈرون سے ملنے والی تصویریں اور ویڈیوز جاری کیں تو بھارت کے پاس مکرنے کا کوئی راستہ نہ بچاایک بار پھر جعلسازی کا سہارا لیا اور ایک ویڈیو جاری کر دی جس میں مبینہ دہشتگردوں کو پاکستانی سرحد کے قریب دکھایا گیا اس دھندلی ویڈیو میں دکھائی دینے والے سائے پہچانے ہی نہیں جا سکتے تو یہ کیسے ثابت ہو گیا کہ یہ پاکستانی ہیں ۔ لیکن چانکیہ کے چیلے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ثابت کرنے میں لگے ہیں کہ یہ پاکستانی دہشتگرد ہیں اس سے پہلے بھی بھارتی ایجنسیوں اور فوج کے ڈرامے ناکام ہوئے اور انہیں منہ کی کھانا پڑی جس کی مثال بھارتی بحریہ کا ایک کشتی تباہ کرنے کا ڈرامہ ہے جس میں مبینہ پاکستانی دہشتگرد سوار تھے لیکن پھر بھارتی بحریہ کے کمانڈر کو اپنے ہی میڈیا میں رسوائی کا سامنا ہوا۔