Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت اور چین کی متنازعہ سرحد پر پھر جھڑپ، دو درجن فوجی زخمی

بھارت اور چین کی متنازعہ سرحد پر پھر جھڑپ، دو درجن فوجی زخمی
January 25, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت اور چین کی متنازعہ سرحد پر ایک بار پھر جھڑپ، درجنوں فوجی ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، مکوں اور لاتوں کے آزادانہ استعمال سے دو درجن فوجی زخمی ہوگئے۔

متنازع سرحد پر چین اور بھارت ایک بار پھر گتھم گتھا ہوگئے۔ فوجیوں کی ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور مکوں کی بارش کردی۔ دونوں اطراف سے درجنوں فوجی زخمی ہوگئے۔

انڈین آرمی کے مطابق 20 جنوری کو انڈیا اور چین کی شمالی سکم میں معمولی جھڑپ ہوئی اور معاملہ مقامی کمانڈروں نے سلجھا لیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس جھڑپ میں دونوں جانب کے کم ازکم ڈیڑھ سو فوجی ملوث تھے۔

جھڑپوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زہاؤ لجیان کہتے ہیں مخالف فریق تحمل کا مظاہرہ کرے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔