بھارت اور بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے

نئی دہلی(ویب ڈیسک)نیپال کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےریکٹر اسکیل پر شدت سات اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیپال میں شدید زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بھارت کے شہر کلکتہ، دہلی، جے پور، پٹنہ، لکھنو، چندی گڑھ سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کا دورانیہ تیس سیکنڈز سے چار منٹ تک ریکارڈ کیا گیا۔
لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئےزلزلے کے باعث دہلی میٹرو بس سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی۔