Saturday, July 27, 2024

بھارت : انسانوں کےبعد اب گائے کا شناختی کارڈ بنے گا

بھارت : انسانوں کےبعد اب گائے کا شناختی کارڈ بنے گا
April 25, 2017
    نئی دہلی (ویب ڈیسک)مودی سرکار کا ایک اور مضحکہ خیز اقدام انسانوں کے بعد اب گائے کا بھی شناختی کارڈبنے گا  بھارتی حکومت نے گائے کو خصوصی شناختی نمبر جاری کر نے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں اب گائے کو بھی شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا مودی سرکار نے گائے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے گائے کو بھی شناختی کارڈجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہےبھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے جانوروں کی اسمگلنگ روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں جوائنٹ سیکرٹری اور وزارت داخلہ کی صدارت میں ایک کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے گائے کے لئے بھی شناختی کارڈ کی طرح یو آئی ڈی جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔سفارشات کے مطابق آوارہ جانوروں کی حفاظت اور دیکھ بھال بھی ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہو گی اور ہر ضلع میں 500 جانوروں کے لئے شیلٹر ہوم ہونے چاہئیں،شیلٹرہومز کے لیے فنڈز ریاستی حکومت جاری کرے گی رپورٹ میں حکومت نے تجویز دی ہے کہ ہر گائے اور اس کے بچھڑے کو ایک مخصوص شناختی نمبر جاری کیا جائے۔