بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے سرحدی دہشت گردی کررہاہے:خواجہ آصف
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سرحدی دہشت گردی کررہا ہے۔
سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پربھارتی گولہ باری سے معصوم شہریوں کی شہادت پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاع کاکہناتھا بھارت نے جنگ مسلط کی تو پینسٹھ کی جنگ سے زیادہ نقصان اٹھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں علیحدگی کی تحریکیں خونی فسادات کی شکل اختیارکررہی ہیں، مودی سرکار اندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکےلیےسرحدپردہشت گردی کررہی ہے ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کاجواب اپنی مرضی سے دینگے۔