Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارت اسلحہ سازی میں پاکستان کے سامنے طفل مکتب ہے: بھارتی وائس چیف آف سٹاف

بھارت اسلحہ سازی میں پاکستان کے سامنے طفل مکتب ہے: بھارتی وائس چیف آف سٹاف
July 26, 2017

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی فوج کے وائس چیف آف سٹاف جنرل سرتھ چاند نے اسلحہ سازی اور دفاعی آلات کے میدان میں پاکستان کی بالادستی کا اعتراف کرلیا۔ کہتے ہیں بھارتی بیچارے تو اسلحہ سازی کے میدان میں پاکستان کے سامنے طفل مکتب ہیں۔

کہتے ہیں  جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے۔ پاک فوج کے بنائے اسلحہ اور دفاعی آلات کی ایک دنیا تو معترف ہے ہی لیکن اب تو ہمارا ازلی دشمن بھی کہہ اٹھا ہے کہ پاکستانی اسلحہ سازوں کا توکوئی جواب ہی نہیں۔  

نئی دہلی میں ایک دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کے وائس چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سرتھ چاند کے منہ سے سچ نکل ہی گیا کہا کہ پاکستان کی اسلحہ سازی کی صنعت بھارت سے بہت آگے ہے۔

جدید اسلحہ سازی میں پاکستان اور بھارت کا موازنہ سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ بہترین کوالٹی اور صلاحیت کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں ہم سے کہیں زیادہ اسلحہ فروخت کررہا ہے۔  

جنرل سرتھ نے اپنی فوجی اسلحہ ساز کمپنیوں کو بھی کھری کھری سناتےہوئے بیچ چوراہے انکی ہنڈیا ہی پھوڑ ڈالی۔ کہتے ہیں بھارتی اسلحہ ساز فیکٹریاں عصر حاضر کے تقاضوں پر ہی پورا نہیں اترتیں۔ یہ تو اپنی فوج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کی اہل نہیں۔ دنیا کو کیا اسلحہ بیچیں گی۔