بھارتی ہٹ دھرمی،کرتارپورراہداری منصوبہ تاخیرکاشکار ہونیکا خدشہ

لاہور ( 92 نیوز) بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس سے کرتارپور راہداری منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ بھارت راہداری معاہدے میں رکاوٹ بن گیا، 20 فیصد امور پر تاحال اختلافات موجود ہیں ، بھارت منصوبے پر تیسرے اجلاس کیلئے مثبت جواب دینے سے بھی انکاری ہے ۔
مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال اور بھارت کیساتھ کشیدگی کے باوجود پاکستان کرتارپور راہداری منصوبہ مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث منصوبے کی تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، بھارت، منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے مضموم عزائم پر عمل پیرا ہے ۔