Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی ہائی کمشنر آج بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے

بھارتی ہائی کمشنر آج بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے
August 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ آج بنی گالا میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اہم ملاقات کریں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیساتھ غیر ملکی سفراء کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سہہ پہر کے وقت متوقع ملاقات میں بھارتی ہائی کمشنر، عمران خان اور تحریک انصاف کو عام انتخابات 2018ء میں جیت پر مبارکباد دیں گے۔ اجے بساریہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا تہنیتی پیغام بھی پہنچائیں گے۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات میں بہتری، دیرینہ مسائل کے حل اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔