Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی کسانوں کے پُرامن احتجاج میں قتل عام کو ہوا دینے کے خطرناک منصوبے تیار

بھارتی کسانوں کے پُرامن احتجاج میں قتل عام کو ہوا دینے کے خطرناک منصوبے تیار
January 23, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) مودی حکومت دوغلے پن اور خود غرضی کی انتہا کو چھونے لگی۔ بھارتی کسانوں کے پُرامن احتجاج میں قتل عام اور تشدد کو ہوا دینے کے خطرناک منصوبے تیار کرلئے۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کسانوں کے احتجاجی دھرنوں میں تحریب کاری کی گھناؤنی سازش کا پردہ فاش ہوگیا۔

بھارتی کسانوں کا احتجاج ختم کرانے کیلئے مودی سرکار کے حامی انتہا پسندوں کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے، انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی کسانوں کا ٹریکٹر مارچ روکنے کیلئے بد امنی پھیلانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

بھارتی کسانوں نے جاسوسی کرنے والے انتہاپسند کو پکڑ لیا،،بھارتی کسانوں نے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا،، بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے، منصوبے کے مطابق پہلے کسانوں کا مارچ روکنے کی کوشش کی جائے گی۔

منصوبے کے مطابق اگرکسانوں نے پیش قدمی جاری رکھی تو ان پر گولیاں چلانے کا حکم ہے، گولیاں چلانے کے باوجود نہ رکنے پر ان کے گھٹنوں پر فائر کرنے کا آرڈر ہے۔

26 جنوری کو کسانوں کی ریلی پر پولیس حملے کا بھی امکان ہے۔چوبیس جنوری کو 4 کسان رہنماؤں کو احتجاج کے اسٹیج پر قتل کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔