Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری بھی عمران خان کے مداح

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری بھی عمران خان کے مداح
February 5, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری بھی عمران خان  کے فین نکلے۔ روی شاستری  کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے مجھے عمران کی لیڈرشپ کی یاد تازی کرادی ہے۔ بھارتی ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے دور میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز ویون رچڑد اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان  کو قریب سے کھیلتے دیکھا ہے اور ویرات کوہلی میں ان دونوں کی جھلک نظر آتی ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز کپتان عمران خان جیسے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے تھے۔ ویرات کوہلی بھی ایسے ہی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایسا کپتان ملا۔ ویرات کوہلی  کی کپتانی   آئے روز بہتر ہو رہی ہے۔