Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے بکی سے رابطے

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے بکی سے رابطے
April 26, 2015
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گیا، بھارتی بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے بکیز سے رابطے نکل آئے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  انوراگ ٹھاکر کو وارننگ دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  مارچ میں بی سی سی آئی کے سیکرٹری بننے والے انو راگ ٹھاکر کے بکیز کے ساتھ رابطے ہیں، اس سلسلے میں ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے  جس میں انوراگ ٹھاکر اور بکی کرن گلہوترا ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انوراگ ٹھاکر کو کرن گلہوترا سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ کرن گلہوترا کا نام آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کی واچ لسٹ میں شامل ہے۔ آئی سی سی نے اس سلسلے میں بی سی سی آئی کو خط بھی تحریر کیا ہے تاہم بھارتی بورڈ کی طرف سے ابھی کوئی موقف سامنے نہیں آی۔ا
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔