Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی کرکٹر محمد شامی پر اہلیہ نے تشدد اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا

بھارتی کرکٹر محمد شامی پر اہلیہ نے تشدد اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا
March 7, 2018

ممبئی  ( 92 نیو ز) بھارتی کرکٹر محمد شامی پر اہلیہ نے  تشدد اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا ۔

  کرکٹر محمد شامی بھارتی میڈیا کی خبروں کا مرکز بن گئے  ، محمد شامی کی اہلیہ نے اُن پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ، حسین جہاں کا کہنا ہے کہ دو سال سے شامی اور سسرال والے اُسے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں  ۔

بات صرف یہیں تک نہیں محمد شامی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ سسرال والے تو اُسے جان سے مارنے کی کوشش بھی کر چکے ہیں  جبکہ وہ محمد شامی کے فون میں دوسری خاتون کے ساتھ قابل اعتراض میسجز بھی دیکھ چکی ہیں ۔

دوسری طرف فاسٹ باؤلر محمد شامی نے تمام الزامات مسترد کر دیئے  اور کہا کہ یہ الزامات انہیں بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے ۔

واضح رہے کہ محمد شامی نے بھارت کی جانب سے تیس ٹیسٹ، پچاس ون ڈے اور سات ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں ، تاہم اب اُن کی کشتی بھنور میں پھنسی دکھائی دے رہی ہے ۔