Saturday, February 4, 2023

بھارتی کامیڈی کنگ کپل شرما نے گنی چترتھ سے شادی کر لی

بھارتی کامیڈی کنگ کپل شرما نے گنی چترتھ سے شادی کر لی
ممبئی (92 نیوز) بھارتی ٹیلی وژن پر ’کامیڈی نائٹ ود کپل‘ اور ’دا کپل شرما شو‘ کے ذریعہ دنیا بھر میں اپنے مداحوں کے دل میں اترنے والے کپل شرما نے اپنی دوست گنی چترتھ سے شادی کر لی۔ دونوں کی شادی بھارت کے شہر جالندھر میں ہوئی۔ شادی میں گلوکار گورداس مان، اداکارہ بھارتی، کروشنا ابھیشیک، شمونا چکرابورٹی و دیگر نے شرکت کی۔ کپل شرما کے مطابق فی الحال وہ کہیں بھی ہنی مون کیلئے نہیں جا رہے ۔ رواں برس 17 نومبر کو کپل شرما نے گنی چترتھ کی سالگرہ کے دن ان کی تصویر شیئر کی تھی اور ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے گنی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ کپل شرما جلد ہی اپنے کامیڈی شو کے ساتھ چھوٹے پردے پر واپس بھی آ رہے ہیں۔ گنی چترتھ کا اصل نام بھونیت چترتھ ہے ۔ انہیں پیار سے گنی بلایا جاتا ہے ۔ ان کا تعلق انڈین ریاست پنجاب کے جالندھر شہر سے ہے ۔ کپل شرما اور گنی کی پہلی ملاقات 2005 میں ہوئی تھی۔ اس وقت کپل کی عمر 24 اور گنی کی عمر 19 برس تھی۔