بھارتی پولیس نے ایک اور کبوتر کو ’ پاکستانی جاسوس‘ قرار دیدیا

ہوشیار پور(92نیوز)بھارت کے بارے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو ایک کبوتر سے ڈرتا ہے ۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارت ایک بار پھر پرندے سے خوفزدہ ہو گیا ہے ۔ امن کی علامت کبوتر نے ایک بار پھر بھارت کو خوب میں مبتلا کر دیا ہے ۔
بھارتی پولیس نے گاؤں ہوشیار پور سے اردومہر والے کبوتر کو پاکستانی قرار دے کر گرفتار کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ پچھلے برس بھی بھارتی فوج نے ایک پاکستانی کبوتر کو پکڑ کر اسے دہشتگرد قرار دیا ، جس پر پوری دنیا میں بھارت کی خوب جگ ہنسائی ہوئی تھی ۔ آج بھی ہوشیارپور کی مقامی پولیس نے ایک کبوتر پکڑا ہے جس کے پروں پر ہفتے کے دنوں کے نام لکھے گئے ہیں ۔