Tuesday, February 7, 2023

بھارتی پنجابی گانے پر اے ایس ایف اہلکار کی موج مستی،سوال اٹھنے لگے

بھارتی پنجابی گانے پر اے ایس ایف اہلکار کی موج مستی،سوال اٹھنے لگے
لاہور( 92 نیوز) انڈین پنجابی گانے پر اے ایس ایف اہلکار کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے محکمے کی شہرت پر سوالات کھڑے کردیئے، ویڈیو کوئن کے خلاف محکمے نے کارروائی شروع کردی۔ انڈین پنجابی گانے پرایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی خاتون اہلکارکی موج مستی کی ویڈیوکیاوائرل ہوئی کہ قصہ زبان زدعام ہوگیا ۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرتعینات خاتون اہلکارنہ صرف جھومتی رہی بلکہ اپنی ویڈیوبھی بناتی رہی ،  ادھورےلباس میں اے ایس ایف کی ٹوپی پہنےاہلکار کے پس منظرمیں اے ایس ایف کی یونیفارم بھی لٹکتی نظرآرہی ہے ۔ اعلی افسران نے تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا نوٹس لے لیا  اورخاتون ملازم کے خلاف انکواٸری شروع کر دی  ہے،اے ایس ایف نے ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔