Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی پارلیمنٹ میں اچانک خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں !!! پولیس سٹیشن پر حملہ میں 7اہلکاروں سمیت 15افراد ہلاک، مودی نے وزیردفاع کو بلا لیا

بھارتی پارلیمنٹ میں اچانک خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگیں !!! پولیس سٹیشن پر حملہ میں 7اہلکاروں سمیت 15افراد ہلاک، مودی نے وزیردفاع کو بلا لیا
July 27, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھیں جس سے سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ خطرے کی گھنٹیاں ہنگامی حالت سے نمٹنے کی مشق تھی، سب ٹھیک ہے۔ دوسری جانب بھارتی علاقے گورداسپور کے دینا نگر پولیس سٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کر کے سات اہلکاروں سمیت پندرہ افراد ہلاک کر دیئے۔ نریندر مودی نے وزیر دفاع کو طلب کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی سرحد سے متصل بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع گورداسپور میں نامعلوم افراد نے پہلے بس اور پھر پولیس سٹیشن پر حملہ کیا۔ گورداسپور کے ضلع کمشنر ڈاکٹر ابھینو تراھا نے بتایا کہ حملے میں کئی افراد زخمی ہیں۔ سینئر پولیس اہلکار دیناکر گپتا نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ حملہ آور مبینہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے ہیں۔ حملے کے بعد بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بارڈر سکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈی کے پاٹھک سے تفصیلی مشاورت کی۔ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نے وزیر دفاع کو طلب کر لیا اور معاملے پر بات کی۔