Thursday, October 6, 2022

بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے بعد پاکستان کا پیغام امن پوری دنیا میں پھیل گیا

بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے بعد پاکستان کا پیغام امن پوری دنیا میں پھیل گیا
اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے بعد پاکستان کا پیغام امن پوری دنیا میں پھیل گیا۔ ٹوئیٹر پر پاکستان سِمبل آف پیس کا نیا ہیش ٹیگ بھی شروع ہو گیا۔ ایک خاتون نےعمران خان کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا درختوں کو لگائیں ان پر بم نہ گرائیں۔ ایک ٹوئیٹرصارف نے اپنے پیغام میں پاکستان اور بھارتی دفاعی بجٹ جیسی چیزوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کم دفاعی بجٹ، جی ڈی پی اور آبادی کے باوجود پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ہے۔ آپ کسی کو بہادری اور جذبہ نہیں سکھا سکتے۔