Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ جرسیاں پاکستان میں تیا ر ہونیکا انکشاف

بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ جرسیاں پاکستان میں تیا ر ہونیکا انکشاف
June 26, 2019
لندن( سپورٹس ڈیسک ) بھارتی ٹیم کی ورلڈ کپ جرسیاں پاکستان میں تیار ہونے کا انکشاف ہو ا ہے ۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک بھارتی کرکٹ شائق نے اپنی ٹیم کی ورلڈ کپ جرسی خریدی تو اس پر انکشاف ہوا کہ بھارتی ٹیم کی جرسیاں اب پاکستان میں تیار ہورہی ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے مابین کرکٹ رابطے گزشتہ 11سال سے مشکلات کا شکار ہیں اور مودی سرکار کے آنے کے بعد سے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی حکومت کے دبا میں آکر پاکستان کے ساتھ مکمل سیریز کھیلنے سے گریز کررہا ہے ۔ پاکستانی ٹیم گزشتہ 7سال سے بھارت کیخلاف اس کے ہوم گرانڈ پر میچز نہیں کھیل سکی ہے تاہم بھارتی ٹیم کے شائقین اب پاکستان میں بننے والی جرسیاں پہن رہے ہیں ۔