Sunday, December 3, 2023

بھارتی ٹیم جلد پاکستان آئے گی ، سرفراز احمد

بھارتی ٹیم جلد پاکستان آئے گی ، سرفراز احمد
September 23, 2017

لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس امید کا پھر سے اعادہ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان آئے گی جبکہ ہم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز جیت سے کرنے کیلئے پر عزم ہیں

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی محنت کر رہے ہیں اور ہر چیز بہتری کی طرف جا رہی ۔ ہے سرفراز احمد نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا وعدہ بھی کیا۔

کپتان سرفراز احمد نے مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس کرنے کا اظہار بھی کیا اور سینئر کھلاڑیوں کا خلا پر کرنے کیلئے اظہر علی ، اسد شفیق اور بابر اعظم کو موزوں ترین بلے باز قرار دیا۔