Friday, December 9, 2022

بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش سے بچ گئی، آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ستتر رنز سے شکست

بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش سے بچ گئی، آخری ون ڈے میں بنگلہ دیش کو ستتر رنز سے شکست
میرپور (ویب ڈیسک) میرپور میں بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ستتر رنز سے شکست دے ڈالی۔ بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں وائٹ واش سے بچ گئی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے چھے وکٹوں کے نقصان پر تین سو سترہ رنز بنائے۔ شیکھر دھون پچھتر اور دھونی انہتر رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کے تین سو اٹھارہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں سینتالیس اوورز میں دو سو چالیس رنز پر آئوٹ ہو گئی۔ بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میں ستتر رنز سے ہرا کر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچ گئی۔