بھارتی وکلاء کا 32 رکنی وفد وہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا
![بھارتی وکلاء کا 32 رکنی وفد وہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/01/lawyers-2.jpg)
لاہور ( 92 نیوز) بھارتی وکلاء کا 32 رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گیا ، وفد پنجاب بار کونسل کی دعوت پر پاکستان آیا۔
واہگہ بارڈر پر بیرسٹر شہریار ریاض ، ایڈووکیٹ عبداللطیف ہنجرا سمیت وکلاء رہنماؤں نے مہمان وفد کا استقبال کیا ،میزبان وکلاء کی جانب سے مہمان وفد کو گلدستے بھی پیش کئے گئے ۔
بھارت سے آنے والے وفد میں مختلف بارز کے عہدیدار بھی شامل ہیں ۔32 رکنی مہمان وفد 5روز تک لاہور میں بار کونسل کی تقریبات میں شرکت کریگا۔