Tuesday, April 30, 2024

بھارتی وزیر خزانہ کی تقریر پر بی جے پی ایم پیز سوتے رہے

بھارتی وزیر خزانہ کی تقریر پر بی جے پی ایم پیز سوتے رہے
November 29, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں سیاستدانوں کے انداز ہی نرالے ہیں، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کی بھارتی معیشت کی حالت پر تقریر پر بی جے پی ایم پیز سوتے رہے۔ بھارتی وزراء کے بار بار سونے کے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر مملکت برائے خزانہ اس دوران بار بار اپنے ساتھیوں کو جگانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام رہے۔ نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارتی معیشیت کافی بری حالت میں پہنچ چکی ہے اور اس پر بی جے پی کے ایم پیز کا رویہ غریب بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔