Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی وزیر اعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

بھارتی وزیر اعظم کا عمران خان کو ٹیلی فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
July 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو الیکشن جیتنے پر  مبارکباد  دی ۔ بھارتی وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ  پاکستان سے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کیلئے تیار ہیں ، معاملات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نےکہا  کہ تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جب کہ دونوں ممالک کو عوام  کو غربت سے نکالنے کیلئے مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی ۔ عام انتخابات 2018 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سے تقریبا تمام ہمسایہ ممالک سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تہنیتی پیغامات موصول ہو چکے ہیں جب کہ چند ایک ممالک کے سفراء عمران خان سے ملاقات  بھی کر چکے ہیں ۔