بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس

نئی دہلی (ویب ڈیسک )سرحد پار بھی ایدھی صاحب کی خدمات کا اعتراف کیا جارہا ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی عظیم انسان تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی انسانیت کے لئے وقف کر رکھی تھی۔