بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کا اعلان، تعلقات بہتر ہونگے: نریندر مودی

نئی دہلی (ویب دیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کرکٹ ایشیا سمیت دنیا بھر میں مقبول کھیل ہے جس کے آغاز سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے۔
مودی نے اجلاس میں ارکان سے کوئی مشورہ نہ لیا بلکہ اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ وہ بی جے پی کے بعض ارکان کی طرف سے پاک بھارت کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے خدشات کو دور کردینا چاہتے ہیں۔