Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کا طیارہ کچھ دیر بعد لاہورایئرپورٹ پر لینڈ کریگا

بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کا طیارہ کچھ دیر بعد لاہورایئرپورٹ پر لینڈ کریگا
December 25, 2015
لاہور(92نیوز) بھارتی  وزیر اعظم نریندرمودی  کا  طیارہ کچھ دیر بعد  لاہور ایئر پورٹ  پر لینڈ   کریگا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کاطیارہ  کچھ دیر بعد لاہورائیرپورٹ پرلینڈکریگا۔ سولہ سال کے عرصہ کے بعد کوئی بھارتی وزیر اعظم لاہور آرہا ہے اورمودی کا یہ دورہ پاکستانی اور بھارتی قوم دونوں کیلئے سرپرائز ہے کیونکہ اس دورے کی کوئی پلاننگ بھی نہیں تھی اور وزارت خارجہ تک سب لاعلم تھے ۔بھارتی وزیر اعظم کی اچانک پاکستان آمد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو جامد کرنے والی برف اب پگھلتے نظر آرہی ہے ۔ بھارتی وزیرا عظم پاکستانی ہم منصب سے لاہور ایئرپورٹ پر ملاقات کرینگے اور پھر بھارت روانہ ہوجائینگے ۔ذرائع کے مطابق بھارت وزیرا عظم روس کے دورہ کے بعد افغانستان گئے بھارت واپس جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر ملاقات کرینگے جس میں نواز شریف کو نواسی کی شاد ی اور  سالگرہ کی مبارکباد بھی دینگے ۔