Sunday, October 2, 2022

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ہندوانتہا پسندی کی سیاست کھیل رہے ہیں ، بلاول بھٹو

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ہندوانتہا پسندی کی سیاست کھیل رہے ہیں ، بلاول بھٹو
 لندن (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ہندوانتہا پسندی کی سیاست کھیل رہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا مودی انتخابات میں فائدے کیلئے جنگ کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔ مودی پلوامہ حملے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ ہندو انتہا پسندی کی سیاست کھیل رہے ہیں۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر بروقت عمل درآمد کیا گیا ہوتا تو آج دنیا میں پاکستان کی پوزیشن کچھ اور ہوتی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے نیب کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ نیب صرف سیاسی جماعتوں کو دباؤ میں رکھنے کیلئے بنایا گیا۔ آج بھی احتساب جمہوریت پسند سیاست دانوں کیلئے نہیں ہوتا۔ قانون کی بالادستی قائم رہتی تو کوئی مسئلہ نہ ہوتا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 10 اے ہر شہری کو آزاد اور شفاف ٹرائل کا حق دیتا ہے۔ لوگوں کا آزاد اور شفاف ٹرائل نہیں ہورہا، یہ سب ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔