Friday, October 7, 2022

بھارتی نجومی کی کوہلی اور انوشکا کی زندگی میں مشکلات کی پیش گوئی

بھارتی نجومی کی کوہلی اور انوشکا کی  زندگی میں مشکلات کی پیش گوئی

ممبئی ( 92 نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے لیے بری خبر سامنے آئی اے ۔
بھارتی نجومی نے پیشگوئی کی ہے کہ دونوں کو شادی کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
نجومی مالووبھٹ کہتے ہیں بھارتی جوڑی کے درمیان جھگڑوں کی وجہ پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں بیلنس نہ رکھ پانا ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب انوشکا اور کوہلی کے بیاہ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جب کہ تقریب میں صرف قریبی دوست اور رشتے داروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں سچن ٹنڈولکر اور یووراج سنگھ کو مدعو کیا ہے ۔
دونوں اسٹارز15 دسمبر کو رشتہ ازواج میں منسلک ہو جائیں گے ۔ 26 دسمبر کو بھارت کے شہر ممبئی میں ریسپشن کا اہتمام کیا جائے گا ۔