Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی میڈیا نے ماہرہ خان کو ڈزنی پرنسز قرار دیدیا

بھارتی میڈیا نے ماہرہ خان کو ڈزنی پرنسز قرار دیدیا
February 14, 2019
ممبئی ( ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے چاہنے والے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی ہیں۔ بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر ماہرہ کے حسن کے چرچے جاری ہیں اور انہیں ڈزنی پرنسز قرار دیا جارہا ہے  ،حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات انجام دینے پر ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ ایوارڈ تقریب میں ماہرہ آسمانی رنگ کے جھلمل کرتے لباس میں بے حد  خوبصورت نظرآئیں ، ماہرہ کے خوبصورت لباس اور سٹائل کے چرچے جہاں پاکستانی میڈیا میں رہے وہیں بھارتی میڈیا نے بھی ان کی حسن کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملا دئیے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے سٹائل اورخوبصورتی سے اپنے چاہنے والوں کو مسحورکردیتی ہیں۔