Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ کا آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کو خراج عقیدت

بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ کا آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کو خراج عقیدت
August 26, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے مشہور موسیقار اور گلوکار سلیم مرچنٹ اور سلمان مرچنٹ پشاور سکول حملے کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلیم مرچنٹ اور سلمان مرچنٹ نے حال ہی میں ایک گانا ریلیز کیا ہے جس میں انہوں نے یہ ظاہر کیا ہے کہ کس طرح بچوں پر ظلم کیا گیا اور اگر بچے دنیا سے ختم ہو جاتے ہیں تو یہ تمام دنیا بنجر ہو جائے گی۔ سلیم مرچنٹ نے کہا ہے کہ میرا یہ گانا آرمی پبلک سکول کے بچوں کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا جب مجھے اس حادثے کا پتا چلا تو میں صدمے سے دوچار ہو گیا اور پھر میں نے فیصلہ کیا کہ میں اس حادثے کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا یہ گانا دنیا کے تمام بچوں کیلئے ہے۔