Saturday, July 27, 2024

بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان میں اقلیتی برادری سراپا احتجاج ، مشعال ملک کی احتجاجی ریلی

 بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان میں اقلیتی برادری  سراپا احتجاج ، مشعال ملک کی احتجاجی ریلی
August 15, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں کشمیری یوم سوگ منا رہے ہیں اسلام آباد میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے احتجاجی ریلی نکالی  اورمظاہرہ بھی  کیا جبکہ اقلیتی برادری بھی بھارتی مظالم  کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق نیشنل پریس کلب کے سامنے پہلے تو آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام مظاہرے میں ترنگے کو جلایا گیا اور بھارت کےخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ پھر مشعال ملک نے بھی کلب کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے مشعال ملک کاکہنا تھاکہ نہرونے کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا جو قوم اپنے بانی رہنماﺅں کے قول و فعل کی پاسداری نہیں کرسکتی  وہ کس منہ سے یوم آزادی منارہی ہے۔ مشعال ملک احتجاج کے لیے نکلیں تو وکلاء سول سوسائٹی سکھ۔ مسیحی اور ہندو برادی بھی ان کی ہم آواز بن گئی جنہوں نے نہ صرف کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا بلکہ بھارتی مظالم کی مذمت بھی کی۔