Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کی مہم یورپ کے بعد امریکہ پہنچ گئی

بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کی مہم یورپ کے بعد امریکہ پہنچ گئی
January 31, 2018

واشنگٹن ( 92 نیو ز) بھارتی مظالم سے دنیا کو ٓآگاہ کرنے کی مہم  یورپ کے بعد امریکا میں بھی پہنچ گئی ، واشنگٹن میں گاڑیوں پر فری کشمیر، فری خالصتان،فری ناگا لینڈ کے پوسٹرز آویزاں کردیئےگئے۔

بھارت میں غیر محفوظ اقلیتی برادری نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کیلئے تحریک مزید تیز کردی ۔  انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنے کی تشہیری مہم یورپ کے بعد امریکا بھی پہنچ گئی ۔ واشنگٹن ڈی سی میں گاڑیوں پر فری کشمیر، فری خالصتان اور فری ناگا لینڈ کے پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے ۔

تشہیری مہم کے سلسلے میں واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ بھی کیا گیا،جس میں کشمیری،پاکستانی اور بھارتی سکھوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر فری کشمیر اور فری خالصتان کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر سے قابض بھارتی افواج کونکالا جائے اورمقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فی الفور بندکیا جائے ۔