Friday, December 2, 2022

بھارتی مظالم بھی کشمیریوں کےدلوں سے پاکستان کی محبت نہ مٹا سکے،مقبوضہ وادی میں ایک بار پھر پاکستانی جھنڈوں کی بہار

بھارتی مظالم بھی کشمیریوں کےدلوں سے پاکستان کی محبت نہ مٹا سکے،مقبوضہ وادی میں ایک بار پھر پاکستانی جھنڈوں کی بہار
سرینگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیرکے باہمت شہریوں کوسلام،جن کے دلوں  سے بھارتی  ظلم وستم بھی پاکستان کی محبت نہ مٹاسکا سرینگرمیں ایک بارپھرمقبوضہ وادی کے شہریوں نے پاکستانی پرچم کولہرادیا۔ ظلم جب حدسے بڑھتا ہے تومٹ جاتاہےکچھ ایساہی ہورہا ہے آج  کل بھارت کے زیرتسلط کشمیرمیں جہاں پررواں ہفتے دوسری بار بھارتی ظلم وستم کے باوجودکشمیریوں نے سبزہلالی پرچم لہرادیا بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کی جامع مسجد سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کشمیریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اس دوران ریلی کے شرکا نہ صرف ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھامے ہوئے تھے بلکہ وہ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگارہے تھے جب کہ شرکا نے کشمیر کی آزادی اوربھارتی تسلط کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ سری نگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں بھی پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔ ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لئے قابض بھارتی فوج نے  آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ لاٹھی چارج بھی کیا، ریلی کا اعلان میر واعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماؤں کی نظربندی اور حریت جماعت سے تعلق رکھنے والے دو اہم رہنماؤں کے جاں بحق ہونے کی برسی پر کیا گیا تھا۔